ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کے عوام کے احساس و جذبات کا سفر: مودی

ملک کے عوام کے احساس و جذبات کا سفر: مودی

Mon, 25 Sep 2017 01:10:48    S.O. News Service

نئی دہلی 24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کے پروگرام ’من کی بات‘ کے تین سال پورے ہو گئے ہیں اور یہ ہم وطنوں کے جذبات اور احساس کا سفر رہا ہے۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ انہوں نے اس پروگرام میں آچاریہ ونوبا بھاوے کی اس بات کو یاد رکھا ہے، جو وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے۔اور اس وجہ سے انہوں نے اپنے پروگرام کو سیاست کے رنگ سے دور رکھاہے اور اس میں عوام کو مرکز میں رکھتے ہوئے مستقل مزاجی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہوں نے ملک میں عام آدمی کے جذبات کو سمجھنے کا موقع ملا ہے اوراس کے لیے اس ملک کے لوگوں کے بہت شکر گزار ہیں۔
 


Share: